سڈنی ٹیسٹ میں نسلی تعصب کا نشانہ بنائے جانے کے بعد برسبین میں بھی بھارتی مسلمان کرکٹر محمد سراج کو شائقین کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
گابا ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران شائقین کی جانب سے محمد سراج کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا اور انہیں کیڑہ کہہ کر پکارتے رہے۔
آسٹریلوی اخبار نے اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص کا حوالے سے لکھا کہ اس نے لوگوں کو چلاتے ہوئے سنا جو محمد سراج اور واشنگٹن سندر کو بےہودہ الفاظ سے آوازیں لگا رہا تھا۔
Mohammed Siraj was labelled a “bloody grub” by members of the Gabba crowd – These #Australians need a lesson @BCCI pic.twitter.com/0b7rKGEBl6
— Utkarsh Singh (@utkarshs88) January 15, 2021
شائق کے بقول میرے قریب بیٹھا ایک شخص کرکٹر کو مسلسل نشانہ بناتا رہا اور جملے کستا رہا، بالکل اسی انداز میں جیسے سڈنی میں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس میں فرق اتنا تھا کہ وہ سراج کی بجائے شیراج شیراج کہہ کر نامناسب الفاظ استعمال کرتا رہا۔
باونڈری لائن پر کھڑے کسی بھارتی کھلاڑی نے شائقین کی باتوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی کسی کھلاڑی نے شائقین کے رویے پر کوئی شکایت درج کروائی۔
کورونا پابندیوں کی وجہ سے اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد محدود ضرور تھی مگر یہ تعداد 12 ہزار سے زائد تھی۔