تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کس نے سیٹلمنٹ کی بات کی؟ براڈشیت نے نام بتا دیے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لندن میں موجود فلیٹس ایون فیلڈ کے حوالے سے برطانیہ کی براڈ شیٹ کمپنی کے چیف کیوے مُوسوی نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

نیب کے خلاف ہرجانے کا کیس جیتنے والی کمپنی براڈ شیٹ کے چیف کیوے مُوسوی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فاروق ایچ نائیک اور آصف زرداری کے ساتھی راجہ نے ہم سے رابطہ کیا، فاروق ایچ نائیک نےہم سےسیٹلمنٹ کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آپ شہزاد اکبر سے پوچھیں وہ معاملہ کیوں گھما رہے ہیں؟ شہزاد اکبر ہماری کارکردگی پر سوال اٹھا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، میکسیکوسمیت کئی ملکوں میں ہماری تفتیش اورنتائج شانداررہے، ہماری شہرت کی وجہ سےہی ہماری خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

کاوے موسوی نے کہا کہ پاکستان کوجوشواہددیئےاس پرکارروائی کوآگےبڑھایاجائے، 2ملین ڈالر پر بات کرنے کے بجائےاربوں ڈالرکی ریکوری ہونی چاہیے عدالتی فیصلےسےپہلےسمجھوتےکیوں کیے، انکوائری ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے براڈشیٹ کو چھان بین سے روکا اور معالات تباہ کیے، ظفرعلی نامی شخص کابراڈشیٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے جج نےتسلیم کیابراڈشیٹ لوٹی ہوئی دولت کاسراغ لگارہی تھی۔

سی ای اوبراڈشیٹ نے بتایا کہ ہم نےحکومت پاکستان سےتفتیش کاکہالیکن ہماری نہیں سنی گئی ہمیں دوبارہ تفتیش کےاختیارات دیئےہی نہیں گئے پاکستان میں نئی حکومت ہےاورہم لوٹی دولت کاسراغ لگاسکتےہیں۔

Comments

- Advertisement -