کراچی : ایف آئی اے سائبرکرائم نے سوشل میڈیاپرشادی کےخواب دکھا کر لوٹنے والے نائیجرین باشندے کو گرفتارکر لیا، ملزم نے واٹس ایپ ، فیس بک اکاونٹس سے شہری کو شادی اور سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی گروہ کی جانب سے سوشل میڈیاپرشادی کےخواب دکھاکرلوٹنےکاانکشاف سامنے آیا ، ایف آئی اے سائبرکرائم راولپنڈی سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سوات کے شہری کو لوٹنے پر نائیجرین باشندے کوگرفتارکر لیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ شہری کو امریکی خاتون بن کرسوشل میڈیا پر شادی کے خواب دکھائے اور ملزم نےپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے رقم بھیجنے کا وعدہ کرکے رقم بٹور لی ، وٹس ایپ ، فیس بک اکاونٹس سے شہری کو شادی اور سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کے اکاؤنٹ سے کہا گیا وہ اپنے جیون ساتھی کی تلاش میں ہے اور پاکستان میں 15 لاکھ ڈالر بھیجنا چاہتی ہے، جس پر شہری نے 9 مختلف اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے جمع کروائے۔
ایف آئی اے کے مطابق لٹ جانے کا احساس ہونے پر شہری نےایف آئی اے میں شکایت درج کرائی ، جس کے بعد نائیجرین باشندہ خاتون کا ایجنٹ بن کرمزید رقم لینے پشاورآیا تو گرفتار کرلیا۔