جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

فلموں میں کام کے بہانے لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: یرغمالیوں کے چنگل میں پھنسی لڑکی نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی اسلام آباد میں عمل میں لائی گئی ہے، پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس کو ون فائیو پر لڑکی نے اطلاع دی کہ کچھ افراد نے اسے یرغمال بنالیا ہے، میری مدد کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس حرکت میں آئی اور متعلقہ جگہ پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دوران حراست ملزمان نے ہوشربا انکشافات کئے، ملزمان نے بتایا کہ وہ فلم میں کام کی لالچ دیکر لڑکیوں سےزیادتی کرتےہیں، بازیاب کرائی گئی لڑکی کو فلم میں کام دینے کے لئے فیصل آباد سے بلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  فریئرہال میں اوباش نوجوانوں کی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےمزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دوستی کرنے والے سفاک نوجوان نے پانچ ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں