اشتہار

موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو: موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا، نیپالی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے کے ٹو سر کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیپالی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے کے ٹو سر کرلیا، نیپالی کوہ پیماؤں کی قیادت مینگما گائل شرما کررہے ہیں۔

نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم 10 ممبران پر مشتمل ہے، کوہ پیماؤں کو سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کے ٹو سر کرنے کی خبر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

Image

ٹیم لیڈر کا کہنا تھا کہ کے ٹو پر کامیاب مہم جوئی پر پاکستانیوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، موسم سرما میں کے ٹو سر کرنا خواب تھا، سخت موسمی حالات ، حادثات سے بچنا معجزہ ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرما میں سر کیا جاچکا ہے اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو وہ واحد چوٹی تھی جو موسم سرما میں اب تک سرنہیں کی گئی تھی۔

Image

یاد رہے کہ کے ٹو کی بلندی 8611 میٹر ہے جو بلند ترین چوٹی ایورسٹ سے 200 میٹر کم ہے لیکن موسم سرما میں کے ٹو کے حالات جان لیوا ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج تک اسے سر نہیں کیا جاسکا تھا، اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں 86 سے زائد کوہ پیما ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں