منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روزبھی ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 350 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قدر 556 روپے کمی سے 96 ہزار 322 روپے پر آگئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قدر 18 ڈالر کم ہوکر 1830 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428روپے کم ہوکر 96 ہزار 794 روپے ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں