جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کوئٹہ، سریاب روڈ پر دھماکا، 4 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ مسافر بس کے قریب پھٹنے والا بم دیسی ساختہ تھا، دھماکے میں 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

دوسری وزیر داخلہ بلوچستان نے سریاب روڈ لوکل بس کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے، واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو نشان عبرت بنادیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پر امن ماحول خراب کرنے کی ناکام کوشش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، دھماکے میں زخمی افراد کو فوری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں