بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 6 دن بعد کل کھلیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں سی این جی اسٹیشنز کل بروز اتوار کو کھلیں گے، گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز گزشتہ 6روز سے بند تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل6دن کی لوڈشیڈنگ کے بعد کل سی این جی اسٹیشنز کھلیں گے، کل صبح 8بجے سے سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز24گھنٹے کیلئے کھل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیر سے جمعرات تک سی این جی اسٹیشنز3دن کیلئے بند رہیں گے۔ پیرصبح8سے جمعرات صبح8بجے تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

شہر کی سڑکوں پر جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کم دکھائی دی وہیں رکشہ اور ٹیکسی والوں نے بھی شہریوں سے سی این جی بند ہونے پر من مانے کرائے وصول کیے۔

6دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھلنے کی خبر پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو اور صنعتی صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں