جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کرونا نے مزید 43 افراد کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کرونا کی یلغار دنیا بھر میں جاری ہے، ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 43 کرونا مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کرونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہوئے ہیں، نئے اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹےمیں مزید 43کرونا مریضوں کا انتقال، مجموعی اموات 10 ہزار 951 ہوگئیں۔

چوبیس گھنٹے میں 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے، دو ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.12 فیصد ہے۔

- Advertisement -

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 701 ہوگئی، ملک بھر میں کرونا کے 2 ہزار 373 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں