کراچی: پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے اسپینر ساجد خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرکٹر ساجد خان نے کہا ڈومیسٹک کی ٹاپ پرفارمنس پر ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب ہوا ہوں، نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے کافی مدد ملی، پاکستان ٹیم کو جوائن کروں گا اور کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا، سرکاری اسکول میں ساتویں جماعت میں کرکٹ شروع کی۔
کھلاڑی کا کہنا تھا کہ جونیئرلیول سے یہی سوچ تھی کہ آف اسپن میں نام بناؤں، ورائٹی کے بغیر بھی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں، بہت سے انٹرنیشنل اسپنرز آف اسپن پر کام کررہے ہیں۔
جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان، تابش خان شامل
ساجدخان نے کہا کہ رول ماڈل میں محمد حفیظ سب سے پہلے ہیں، ثقلین مشتاق کی ویڈیوز دیکھتا رہتا ہوں، میدان میں جنوبی افریقی بیٹسمینوں کی کمزوری پکڑوں گا، میں نے اپنے والد کو دیکھ کر مونچھیں رکھی ہیں، 20کھلاڑیوں میں شامل ہونا بڑا اعزاز ہے، پوری کوشش کرکے اچھا پرفارم کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں چاہے مستقبل میں نہ بھی کھیلوں۔