اشتہار

اس اسمارٹ پنگھوڑے نے والدین کی بڑی پریشانی دور کردی، حیران کن فیچرز

اشتہار

حیرت انگیز

نومولود بچوں کو پرسکون نیند فراہم کرنے کے لیے ماہرین ایسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں جس کی مدد سے والدین کی بھی بڑی پریشانی دور ہوجائے گی۔

جی ہاں، امریکا میں آرٹی فیشنل اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے جادوئی اسمارٹ پنگھوڑا تیار کیا جارہا ہے جو ناصرف شیرخوار بچوں کو آرام دہ اور پرسکون نیند کا ذریعہ بننے گا بلکہ والدین بھی اپنے روزمرہ کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دے سکیں گے، پنگھوڑے کے فیچرز آپ کو حیران کردیں گے۔

امریکا میں کارڈلی وائز نامی کمپنی یہ پنگھوڑا تیار کررہی ہے جس میں ایک بلٹ ان مانیٹر نصب ہے جو بچوں کو زیادہ دیر تک سونے میں مدد دے گا، پنگھوڑے کے اوپر سے لکڑی کی پٹی پر مانیٹر اور کیمرا بھی موجود ہے۔

- Advertisement -

پنگھوڑے کو اوپر نیچے کرنے کی سہولت دی گئی ہے، اس کا جادوئی فیچر یہ بھی ہے کہ یہ ازخود بچے کی نیند کا دورانیہ جان لیتا ہے اور یہ بھی پتا لگا سکے گا کہ نومولود کب بیدار ہوگا، تو جب بچہ جاگتا ہے تو یہ خودکار طور پر بہت ہلکے ہلکے جھولنے لگتا ہے تاکہ رونے یا شور کرنے سے پہلے بچہ سوجائے۔

اسی طرح جب بچہ دوبارہ سوجائے تو پنگھوڑا تھم جاتا ہے، اس میں موسیقی کی سہولت موجود ہے جو بچوں کو لوریوں کی صورت سنانے میں کام آسکتی ہے، ایپ کے ذریعے اس پنگھوڑے کو استعمال کرنے کے علاوہ دور بیٹھ کر اس کی حرکت بھی دیکھ سکتے ہیں، یہ ایپ والدین کو بچے کی نیند کا ڈیٹا بھی فراہم کرتی ہے۔

خیال رہے یہ پراجیکٹ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے ممکنہ طور پر 2021 میں دستیاب ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں