تازہ ترین

تعریف کس کی کرنا چاہیے؟ نعمان اعجاز نے معنی خیز پیغام جاری کردیا

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بتا دیا کہ دراصل کس کی تعریف کرنا چاہیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ڈنک‘ میں پروفیسر ہمایوں کا کردار ادا کرنے والے اداکار نعمان اعجاز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خاصے متحرک رہتے ہیں اور وہ اسی کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں بھی رہتے ہیں۔

اس بار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے بتایا کہ دراصل تعریف کس کی کرنا چاہیے۔

نعمان اعجاز نے اپنی غصے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ’یہ دنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے‘۔

مزید پڑھیں: اہم سماجی مسئلے کی نشاندہی کرتا ڈرامہ سیریل ’’ڈنک‘‘

پروفیسر ہمایوں نے لکھا کہ ’زندہ لوگوں کی تعریف کیجئے، مرنے والے اپنی تعریف نہیں سُن سکتے‘۔

اداکار کے معنی خیز پیغام کو صارفین نے نہ صرف پسند کیا بلکہ اُس سے اتفاق بھی کیا۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’ڈنک‘ میں پروفیسر ہمایوں کا کردار ادا کررہے ہیں، اس ڈرامے میں اُن پر ایک طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام کا سامنا ہے جس کے بعد اُن کی اہلیہ سمیت سب ہی پروفیسر کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگتے ہیں۔

اس ڈرامے میں یاسرہ رضوی پروفیسر کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں، جبکہ الزام لگانے والی طالبہ اداکارہ ثنا جاوید ہیں۔

Comments

- Advertisement -