اشتہار

عمان نے زمینی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

عمان نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر بری سرحدوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

عمانی میڈیا کے مطابق کورونا انسداد کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی نے اتوار کے روز فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے لیے زمینی سرحدوں کو بند کیا جائے گا۔

فیصلہ پر عملدرآمد پیر 18 جنوری کی صبح سے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

یہ فیصلہ کمیٹی نے تکنیکی ماہرین کی مشاورت سے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا ہے اور اقدام کا مقصد سماجی تحفظ ہے۔

کمیٹی نے شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر نظر انداز کیے جانے سے بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزاوں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔

سپریم کمیٹی نے زور دیا کہ شہری وبا سے بچاو کے لیے پابندیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس جدوجہد میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں