جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘ بھارت کیخلاف ٹھوس شواہد آچکے ہیں، دیکھنا ہے اقوام عالم کیا کرتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف ٹھوس شواہد آچکے ہیں، دیکھنا ہے اقوام عالم کیا کرتا ہے، بھارتی حکومت ہرروزایسا کوئی زہراگلتی ہے ، جس سے معاملات بگڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے پاکستان کے موقف کودرست قرار دے دیا گیا ، پلواما واقعہ ہوا توپاکستان پرالزامات لگنے شروع ہوگئے جبکہ بی جے پی حکومت کو بھارت کی 5ریاستوں میں سیاسی مار پڑی تھی۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی فالس فلیگ آپریشن سےمتعلق عالمی رہنماؤں کوبہت خطوط لکھے، جس میں بتایا کہ بھارت پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے، ڈس انفولیب نے بھارت سے متعلق انکشاف کردیا، بھارت کیخلاف ٹھوس شواہد آچکے ہیں،دیکھناہےاقوام عالم کیا کرتا ہے۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا میڈیاکسی کاآلٰہ کارنہیں اور سوال کیا ایسی خبریں بھارت کے خاص چینل اورخاص اینکرکے پاس کیوں آتی ہیں ، بھارتی میڈیا اپنی حکومت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کو تو دکھائے۔

ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو پریشان ہونے کی ضرورت ہے، دہلی میں جو حکومت ہے وہ غیرذمہ دار ہے ، وہ سیاسی مقاصد کیلئےکچھ بھی کرسکتی ہے، برطانوی پارلیمنٹ نےبھی بھارتی بیانیے کومسترد کیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت ہرروزایسا کوئی زہراگلتی ہےجس سے معاملات بگڑتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں