منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی میں منشیات فروش کی دیدہ دلیری، پولیس کو دیکھتے ہی کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں جرائم پیشہ افراد سرگرم ہوگئے اور دیدہ دلیری کی بھی تمام حدیں پارکردیں، منشیات فروش نے پولیس کو دیکھتے ہی اہلکار پر کار چڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں منشیات فروش نے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں اہلکار شہید ہوگیا جس کی شناخت میر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈیفنس فیز 5 میں مطلوب منشیات فروش کی اطلاع پر چھاپہ مارا، اس دوران ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی اہلکار پر کار چڑھا دی، کار سے ٹکرا کر ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، اہلکار ڈی ایس پی درخشاں آفس میں تعینات تھا۔

- Advertisement -

کراچی پولیس کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعہ رات گئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پیش آیا، اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق منشیات فروش کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں