جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عدالت نے میشا شفیع کے ساتھی علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: علی ظفر کی سوشل میڈیا پر کردار کشی سے متعلق کیس میں عدالت نے میشا شفیع کے ساتھی علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر کی سوشل میڈیا پر کردارکشی پر گلوکارہ میشا شفیع اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے میشا شفیع کے خلاف چالان مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ادکارہ کے ساتھی علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے میشا شفیع کےخلاف چالان مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسر ایف آئی اے سے سوال کیا کہ میشا شفیع کے خلاف چالان کیوں نہیں پیش کیا گیا؟

- Advertisement -

تفتیشی افسرایف آئی اے نے جواب دیا کہ میشا شفیع ملک سے باہر ہیں شامل تفتیش نہیں ہوسکیں، میشا شفیع کی حد تک  چالان عدالت میں اس لیے پیش نہیں کرسکے۔

گلوکارعلی ظفر کی جان کو خطرہ ہے، وکیل علی ظفر

عدالت نے حکم دیا کہ میشا شفیع کے خلاف چالان فوری مکمل کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کیس پر سماعت کی۔ مقدمے میں نامزدملزمان عفت عمر، لیناغنی اور فریحہ ایوب عدالت میں پیش ہوئیں۔

چالان کے مطابق عفت عمر، لیناغنی، فریحہ ایوب، علی گل اور حسین الزمان ملزمان ہیں، ملزمان نے سائل کے خلاف سوشل میڈیا پر ہتک آمیز پوسٹیں لگائیں۔

ملزمان فریحہ ایوب، حسین الزمان اور سیدفیضان نے مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کردی بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں