اشتہار

باپ نے پڑھائی پر توجہ نہ دینے پر 10 سالہ بیٹے کو جلا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں سفاک باپ نے پڑھائی پر توجہ نہ دینے پر 10 سالہ بیٹے کو جلا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست حیدرآباد میں سفاک باپ نے پڑھائی پر توجہ نہ دینے پر اپنے 10 سالہ بیٹے چرن پر تارپین کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق بچے کو طبی امداد کے لیے ایک مقامی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کا جسم 60 فیصد تک جھلس چکا ہے۔

- Advertisement -

حیدرآباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر کے کوکتپلی ہاؤسنگ بورڈ کے علاقے میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ماں نے اجرتی قاتلوں سے بیٹی کو بے دردی سے قتل کروا دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کا باپ بالو مزدور ہے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، شبہ ہے کہ بیٹے کو جلاتے وقت ملزم نشے میں تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ماں نے اجرتی قاتلوں سے بیٹی کو بے دردی سے قتل کروادیا تھا۔

پولیس تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ماں نے بیٹی کو قتل کروانے کے لیے 50 ہزار روپے ادا کیے۔

ماں اور بیٹی میں تنازع کی وجہ شراب کے کاروبار کو بتایا گیا ہے ماں نے بیٹی کو یہ کاروبار کرنے سے منع کیا تھا لیکن لڑکی نے صاف انکار کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں