اشتہار

چھوٹی سی عمر میں خطرناک کرتب، پاکستانی بچے کی حیرت انگیز ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : یوں تو ہم نے کئی نوجوانوں کو جمناسٹک اسٹنٹس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہے لیکن پاکستانی بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوعمر پاکستانی بچے کو ہی دیکھ لیں جس کے حیرت انگیز کرتب نے دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے ضلع مستونگ کے اس 12سالہ بچے نے سب کو اپنا گرویدہ کرلیا،اس کے کمالات دیکھنے والے حیرت کے سمندر میں ڈوب کر دانتوں میں انگلیاں دبالیتے ہیں۔

- Advertisement -

عذیر فاروق باروزئی نامی اس بچے کا کمال یہ ہے کہ وہ اپنے دانتوں کی مدد سے لوہے کا مضبوط سریا موڑ دیتا ہے اور یہی نہیں اپنی ناک سے ٹرک کے ٹائروں میں ہوا بھرنا بھی اس کے کمالات میں شامل ہے۔

صرف12سال کی عمر میں اس طرح کے خطرناک اسٹنٹس کرنے والا عذیر فاروق مارشل آرٹ کا بھی ماہر ہے اور اس کی اس ماہرانہ کاوشوں کو دیکھتے ہوئے یورپی ٹی وی چینل نے اس کا انٹرویو بھی کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے عذیر فاروق نے بتایا کہ اس کے والد ہی اس کے کوچ اور استاد ہیں، اپنے والد کو دیکتھے ہوئے مجھے بھی یہ شوق پیدا ہوا اور اس طرح کے مظاہرے میں 5سال کی عمر سے کررہا ہوں۔

عذیر کے والد غلام فاروق باروزئی جو خود بھی اسٹنٹ مین ہیں نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عذیر کا نام ایشیا کی "اسٹرونگ کڈ لسٹ” میں موجود ہے، دنیا کے 15اسٹرونگ کڈ لسٹ میں بھی اس کا نام شامل ہے اور عنقریب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اس کا نام شامل کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں