پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

گلوکار فلک شبیر کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی گلوکار فلک شبیر کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی ہوٹل میں موجود ہیں اور ایک جانب چلتے ہوئے جارہے ہیں، گلوکار کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ری مکس کیا ہوا ماضی کا مقبول گانا ’جادو نگری سے آیا ہے کوئی جادوگر‘ سنا جاسکتا ہے۔

فلک شبیر کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح کمنٹس کرکے بھی ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی گئی تھیں جنہیں خوب پسند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 جولائی کو سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں