جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بیوی کے نام پر بینک سے قرضہ لینے والے شخص نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ایک شخص نے بیوی کے نام پر بینک سے بھاری قرضہ لے کر وہ کام کیا جس پر بیوی کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

مقامی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون نے عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے کہ شوہر نے اس کے نام پر بینک لون لیا اور پھر اس پر دوسری شادی کر لی، اس لیے مجھے خلع دلائی جائے۔

خاتون نے عدالت میں دی گئی درخواست میں کہا کہ اس کے شوہر نے اسے دھوکا دیتے ہوئے اس کے نام پر بینک سے قرضہ لیا اور دوسری شادی کر لی۔

خاتون کا کہنا تھا شوہر پر کسی کا قرض تھا، اس نے مجھ سے کہا کہ تمھارے نام پر بینک سے قرض لے کر لوگوں کا ادھار ادا کروں گا، میں نے اس کی اجازت دے دی جس پر اس نے بینک سے ایک لاکھ 20 ہزار ریال قرض حاصل کر لیا۔

خاتون کے دعوے کے مطابق جب شوہر نے بینک سے قرض لیا تو بعد میں ایک دن خاتون کو اچانک معلوم ہوا کہ شوہر نے اسی رقم سے دوسری شادی کر لی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا جب اس سلسلے میں شوہر سے اس نے بات کی تو اس نے دوسری شادی سے انکار کیا، لیکن بعد میں یہ کہا کہ وہ دوسری شادی کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جب شوہر کا دھوکا کھل گیا تو انھوں نے عدالت میں شوہر سے خلع لینے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں