جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

عمر کوٹ ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عمر کوٹ پی ایس 52 پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ نے کامیابی حاصل کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمر کوٹ پی ایس 52 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ نے کامیابی حاصل کرلی، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم دوسرے نمبر پر رہے۔

تمام 128 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیر علی شاہ 55 ہزار 904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

- Advertisement -

جی ڈی اے کے امیدوار ارباب غلام رحیم 30 ہزار 921 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سب کو پتا چل گیا عوام کس کے ساتھ ہیں، مرحوم والد نے عمر کوٹ کے عوام کی 41 سال خدمت کی میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

ادھر پیپلزپارٹی کے امیدوار امیر شاہ کی رہائشگاہ پر کارکنوں کی آمد اور جشن شروع ہوگیا، پیپلزپارٹی کارکنان آتش بازی، ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے ان کی جیت کا جشن منارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں