اشتہار

پاک آرمی کا کارنامہ: روسی کوہ پیما کی لاش تلاش کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو: سخت ترین موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اور پروفیشنل ازم کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان آرمی نے روس امریکی نژاد روسی کوہ پیما کی لاش کو تلاش کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی کوہ پیماایلکس گولڈفارب کی لاش تلاش کرلی گئی ہے، سردموسم میں پاکستان آرمی نے ایلکس گولڈکو ریسکیو کیا، سولہ جنوری کو ایلکس بروڈ پیک چوٹی سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہوگئے تھے، مگر پاکستان آرمی نے صرف ایک روز کی سخت جدوجہد کے بعد ان کی لاش کو تلاش کرلیا۔ریسکیوٹیم کی جانب سے ملنے والی لاش کی تصاویر لے کر فارب کے خاندان کو تصدیق کے لیے بھیجی گئیں تھیں، پاکستانی حکام کی جانب سے کے ٹوسے آٹھ کلومیٹردور’بروڈ پیک‘ نامی چوٹی کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

- Advertisement -

یاد رہے کہ سولہ جنوری کو نیپالی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے کے ٹو سر کرتے ہوئے تاریخ رقم کی تھی، نیپالی کوہ پیماؤں کی قیادت مینگما گائل شرما کررہے تھے۔واضح رہے کہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرما میں سر کیا جاچکا ہے اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو وہ واحد چوٹی تھی جو موسم سرما میں اب تک سرنہیں کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں