تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

براڈ شیٹ کے سربراہ کے انجم ڈار سے متعلق مزید اہم انکشافات

لندن: براڈ شیٹ کے سربراہ کاوےموسوی نے انجم ڈار نامی شخص سے متعلق مزید انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں عدالتی فیصلہ پبلک ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں براڈ شیٹ کے سربراہ کاوےموسوی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ انجم ڈار نے مجھے رشوت کی پیشکش کی تھی، میرے پاس اس کا گواہ موجود ہے۔

براڈ شیٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے انجم ڈار کی شناخت کنفرم کرنا میری ذمہ داری نہیں تھی، انجم ڈار نے نوازشریف کےساتھ ذاتی رہائش گاہ کی تصاویر دکھائیں، یہی نہیں ملاقات میں انجم ڈار نے ٹیلیفون پر نوازشریف سے مزید معلومات وہدایات لیں، انجم ڈارسے متعلق میری بات الزام ہےتاوقتیکہ عدالت میں ثابت ہو۔

کاوے موسوی نے بتایا کہ میری انجم ڈار سے دو ملاقاتیں ہوئی، پہلی ملاقات میں اس نے رشوت کی آفر نہیں کی، دوسری ملاقات میں انجم ڈار نے مجھے رشوت کی آفر کی، سپریم کورٹ کے فیصلےکےبعد مجھےنوازشریف پر الزام لگانےکی ضرورت نہیں، پاکستانی سپریم کورٹ نےنوازشریف کوحکومت سےباہرپھینکا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے براڈ شیٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہزاروں کاغذات کا مشاہدہ کیا، عدالت نے نیب اور حکومتی عہدیداران سے سوالات پوچھے، ایسافیصلہ نہیں دیکھا جس میں حکومت کو سازش کا ذمہ دارقرار دیا گیاہو، ہرپاکستانی کو عدالتی فیصلہ پڑھنا چاہیے، ساتھ ہی پاکستان کی نئی حکومت سے کہوں گا کہ فیصلےپرغور کریں۔

موسوی کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی عدالتوں کی ساکھ ہےاوریہ غیرجانبدارہیں، ہمیں پتہ تھا نیب نےمعاہدہ توڑا، عدالت نےکہا جان بوجھ کر توڑا ہے، ہمیں پتہ تھاغیرقانونی کام ہوا،عدالت نےکہا براڈشیٹ کیخلاف سازش کی گئی، نیب نےان لوگوں سے فراڈ کیاجنہیں کرپشن ڈھونڈنےکیلئےلائےتھے، میں نئی تحقيقات کیلئےنئی کمپنی بناتاہوں تاکہ چیزیں واضح رہیں۔

Comments

- Advertisement -