تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کراچی : گیس پریشر میں کمی کے باعث ہزاروں چولہے ٹھنڈے پڑگئے

کراچی: شہر قائد میں گیس پریشر میں کمی اور مختلف علاقوں میں عدم فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں موسم نے ایک بار پھر اپنا رویہ تبدیل کرلیا ہے اور شہر دو روز کے دوران درجہ حرارت نیچے آگیا ہے، ایسے میں شہر کے کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں علی الصبح گیس کی فراہمی بند ہوئی، جس کے باعث ناشتے کی تیاری اور کھانا پکانے میں شدید دشواری پیش آئی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں گیس کی فراہمی کب سے کب تک معطل رہے گی؟

گیس پریشر میں کمی کے باعث ناظم آباد، ایف بی ایریا ،نارتھ کراچی ،ملیر ،لانڈھی ،کورنگی، صفورا ،گلستان جوہر ،شاہ فیصل ،گلشن اقبال کےعلاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ابھی تک ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -