منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کورونا کا شکار برطانوی پائلٹ کا ناقابل یقین ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کوروناوائرس کا شکار ہونے والے برطانوی پائلٹ نے طویل مدت تک اسپتال میں زیرعلاج رہ کر نیا ریکارڈ بنا دیا، انہوں نے 243 دن اسپتال میں گزارے اور وبا کو شکست دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیکولاس نامی 59 سالہ پائلٹ مہلک وائرس کا شکار ہونے کے بعد امریکا میں 243 دن تک زیر علاج رہے اور اس طرح وہ طویل دورانے تک زیرعلاج رہ کر وبا کو شکست دینے والے ممکنہ طور پر پہلے مریض بن گئے، کورونا کے مریض عموماً ایک ہفتے یا زیادہ سے زیادہ 15 دن تک زیرعلاج رہتے ہیں۔

Covid-hit Brit pilot, 59, who survived a record 243 DAYS in hospital punches  the air as he's finally discharged

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق نیکولاس کورونا علامات ظاہر ہونے پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک اسپتال میں گزشتہ سال مارچ سے زیر علاج رہے اور دسمبر کے اختتام پر ڈسچارج ہوئے۔

Nicholas's wife Nicola was at his hospital bedside every day

کورونا کا شکار ہونے کے بعد پائلٹ میں شدید علامات سامنے آئیں انہیں دل اور پھیپھڑوں کے مسائل کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، خوش قسمتی سے وہ روبہ صحت ہوگئے۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر انہوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

نکولا نامی بیوی اپنے شوہر کی دیکھ بھال کے لیے روزانہ اسپتال کا چکر لگاتی تھی۔ نیکولاس تقریباً 8 ماہ تک زیرعلاج رہے۔ اسپتال سے گھر واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے خطرناک مراحل کو عبور کیا جس پر بے حدخوشی ہے، اپنی بیوی کی محبت کی وجہ سے آج میں دوبارہ اپنے بچوں کے پاس جارہا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں