جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ہینرک کلیسن کریں گے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کک ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے۔

پروٹیز اسکواڈ میں ڈیوڈ ملر، ناندرے برگر، جونیئر ڈالا، ریزا ہینڈرکس شامل ہیں۔

- Advertisement -

جنوبی افریقی ٹیم میں جورج، جالیمن ملان، ڈوئن پریٹورس، ریان، تبریز شمسی، لوتھو، اسموتس، پائٹ ویٹ ولجن بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کوئن ٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ ہوگی، پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ کرمطمئن ہیں۔

کوئن ٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی واپسی کے بعد پاکستان کی ٹیم اور مضبوط ہوجائے گی، بدقسمتی ہے کہ کورونا کی وجہ سے عوام اسٹیڈیم میں آکر میچز نہیں دیکھ سکیں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 11 سے 14 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں