واشنگٹن: صدارت کی کرسی پر چند گھنٹوں کے مہمان ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نئے امریکی صدر سے متعلق اپنی دل کی بھڑاس نکالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس سے رخصتی سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے الوداعی ویڈیو پیغام میں کہا کہ دہائیوں بعد امریکا کا پہلا صدر ہوں جو کوئی نئی جنگ نہیں چھوڑکر جارہا، چین کیخلاف دنیا کو جیسا میں نےمتحد کیا ایساکبھی نہیں ہوا۔
ٹرمپ نے اپنی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے وہ سب کچھ حاصل کیا جس کے لیے ہم یہاں آئے تھے اور اس سے بھی کہیں زیادہ کیا، امریکی دعا کریں کہ جوبائیڈن کی انتظامیہ کامیاب ہوجائے۔اپنے ویڈیو پیغام میں ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی حکومت کے اقدامات اور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو بھی کامیابی قرار دیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے داعش کی خلافت کے خلاف کارروائی کی اور اس کے لیڈر ابوبکر بغدادی کا خاتمہ کیا۔
خیال رہے کہ آج 77 سالہ جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر بن جائیں گے، صدر ٹرمپ کی رخصتی کے بعد جوبائیڈن آج صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کی صدارت میں امریکی سیاست کی نئی تاریخ رقم ہوگئی
جو بائیڈن نے اپنے صدارتی الیکشن کے حریف موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر کرسئ صدارت تک رسائی کی ہے۔
حلف برداری کی تقریب کورونا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محدود ہوگی، تقریب میں ارکان کانگریس اور سابق صدور کی شرکت متوقع ہے، تقریب میں ٹرمپ شریک نہ ہوئے تو ایسا 160 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔