کراچی: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہے، اسی تناظر میں "بگی کیمرہ سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران لائیو ایکشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جس کے لئے پاکستانی تاریخ میں پہلی بار بگی کیمرہ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔
بگی کیمرہ کئی ممالک کے کرکٹ ایونٹس کا حصہ بنا ہوا ہے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز میں بھی بگی کیمرے کا استعمال کیا جاچکا ہے، بگی کیمرے کو ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بگی کیمرے کو آپریٹ کرنے کے لئے مائیکل ایتھن کو خصوصی طور پر کراچی بھیجا ہے، ڈی آر ایس سسٹم کےٹیکنیشن مائیکل ایتھن اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کے بعد غیر ملکی پروڈکشن کمپنی پی ایس ایل 6 میں بھی یہ سسٹم استعمال کرےگی۔