اشتہار

سعودی عرب: چھٹیوں سے متعلق ملازمین کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے وضاحت کی ہے کہ والدین، بیوی یا اولاد کے انتقال ہونے کی صورت میں ملازمین کو 5 دن کی چھٹی کا حق حاصل ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قانون محنت کی فعہ 113 کے تحت بیوی، اولاد یا والدین کی موت کی صورت میں ملازمین پانچ دن کی چھٹی لے سکتے ہیں جبکہ تنخواہ بھی نہیں کٹے گی۔

وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ملازمین چھٹیوں سے متعلق تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ملازمین کے بزرگ رشتے دار(دادا یا پردادا) کی موت پر بھی پانچ دن کی چھٹی مل سکتی ہے اور نتخواہ کی کٹوتی بھی نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

سعودی عرب: نجی کمپنیوں کے ملازمین کے لئے اہم خبر

خیال رہے کہ سعودی عرب میں محنت قانون کے تحت ملازمین کو سالانہ 21 دن کی چھٹیوں کا حق حاصل ہے یہ پالیسی ان افراد کے لیے ہے جن کا ملازمت کا عرصہ 5 برس سے کم ہے۔

جبکہ وہ ملازمین جو مسلسل 5 برس سے کام کررہے ہیں انہیں سالانہ 1 ماہ چھٹیوں کا حق حاصل ہے جبکہ انہیں مکمل تنخواہ بھی دی جائے گی۔ مذکورہ اصولوں پر عمل کرنا آجر کے لیے لازمی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں