جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 1شہری جاں بحق،4زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے آج صبح سیالکوٹ میں چاورہ اور معراج کے سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا، ٹھٹی گاؤں میں بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ معراج کے کے علاقے ہریال گاؤں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بھارتی فوج نے نہ صرف بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا بلکہ شہری آبادی پر مارٹر گولے بھی برسائے، پاکستانی رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کے جواب میں فائرنگ کی گئی رینجرز نے بلااشتعال فائرنگ پر فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، جس سے فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، 4 دنوں سے جاری بھارتی جارحیت کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں