تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کراچی: جے یو آئی (ف) کو تاحال ملین مارچ کی اجازت نہ مل سکی

کراچی: مرکز میں وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کرنے والی جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں اختلافات مزید گہرے ہونے لگے ہیں، پیپلزپارٹی نے تاحال جے یو آئی (ف) کو کراچی میں ملین مارچ کی اجازت نہیں دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کی جانب سے کل کراچی میں اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں شہر بھر میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے بینرز اور پینافلیکس آویزاں کئے جاچکے ہیں، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے جےیوآئی کوتاحال ملین مارچ کی اجازت نہیں ملی۔

ذرائع جے یو آئی (ف) کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کی تحریری درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ہے، اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سےکل مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرناہے، جے یوآئی نے ملین مارچ میں پی ڈی ایم قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

Comments

- Advertisement -