اشتہار

سعودی عرب: قانون میں نئی شق کا اضافہ، شہریوں پر بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ٹریفک قانون میں نئی شق کی منظوری دے دی گئی جس کے تحت بارش یا سیلابی صورت حال کے دوران نشیبی علاقوں کو عبور کرنے پر جرمانہ ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں بارش یا سیلابی صورت حال کے دوران گاڑی کے ہمراہ نشیبی علاقے کو عبور کرنا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا جس پر 5 سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، اس دوران ٹریفک قانون میں ترمیم کی گئی اور خلاف ورزیوں کی فہرست نمبر 7 میں شق نمبر 6 کا اضافہ کردیا گیا۔

کابینہ نے قانونی ترمیم کے بعد نئی شق کی منظوری دے دی۔ شق نمبر 6 کے تحت اب بارش اور سیلابی ریلے کے وقت وادیوں ، نشیبی علاقوں اور سیلاب کی گزرگاہوں کو عبور کرنا خلاف ورزی قرار دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بارش کے دوران حادثات کو روکنے کے لیے یہ اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں