جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں‌ اور بھنوئیں‌ مونڈ‌ دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ظاہر پیر: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر میں دوسری بیوی نے بھائیوں کے ساتھ مل کر شوہر کی مونچھیں اور بھنوئیں مونڈ دیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر تھانے کی حدود میں واقع اڈہ مسن کے قریب خاتون نے اپنے شوہرکو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

متاثرہ شہری نے ظاہر پیر تھانے میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شکایت درج کرائی جس میں اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ دوسری بیوی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر یہ ظلم کیا۔

- Advertisement -

متاثرہ شہری کے مطابق اُس نے 6 ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی، بیوی اور اُس کے بھائیوں نے تلخ کلامی کے بعد نشہ آور چیز کھلائی اور پھر مونچھیں و بھنوئیں مونڈ دیں، جب اُسے ہوش آیا تو چہرے کا حلیہ بگڑا ہوا تھا۔پولیس نے شہری کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کو درج کرائی جانے والی ایف آئی آر میں متاثرہ شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ اُس کی دوسری بیوی پہلے سے کسی کے نکاح میں تھی، جب یہ بات اُسے معلوم ہوئی تو اُس نے سچائی جاننے کے لیے معاملہ سب کے سامنے رکھا جس کے بعد تلخ کلامی بھی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں