تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سیکڑوں بلیوں کا خیال رکھنے کی فکر میں شادی نہ کرنے والا شخص

کراچی : آج کے معاشرے میں ایسے زندہ دل لوگ بھی موجود ہیں جو خاموشی سے غریب خاندانوں اور افراد کی مدد کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں اللہ کی بے زبان مخلوق کو بھی نہیں بھولتے۔

روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے لوگ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن بعض خدا ترس لوگ جانوروں کو کھانا کھلانا بھی اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

جانور بھی ایسے افراد سے اس قدر مانوس ہوجاتے ہیں کہ جب وہ ان کے لیے کھانے کی کوئی چیز لاتے ہیں تو وہ اس کے اردگرد جمع ہوجاتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

ایسے ہی ایک نیک دل انسان سے ہم آپ کی ملاقات کرواتے ہیں، کراچی کے رہائشی محمد وسیم روزانہ علاقے کی 350سے زائد بلیوں کو باقاعدگی سے کھانا کھلاتے ہیں، اس سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ اس کام کیلئے کسی سے کچھ نہیں لیتے بلکہ اپنی مہینے بھر کی کمائی بھی اسی پر خرچ کرتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے بتایا کہ میں تقریباً 12سال سے روزانہ بلاناغہ یہ کام کررہا ہوں مجھے بلیوں سے بہت محبت ہے، دن کے تین ٹائم ان کو کھانا دے کر مجھے سکون اور اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

بلیوں کی خوراک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں مختلف مرغی فروشوں سے ان بلیوں کے لیے مرغی کے سر پوٹے اور کلیجی خرید کر لاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں جو کچھ کیا ہے ان بلیوں کیلئے کیا ہے میرے بیوی بچے نہیں ہیں کیونکہ میں نے ان بلیوں کی خاطر شادی ہی نہیں کی۔

Comments

- Advertisement -