جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی دلدل میں پھنسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 80 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں بجلی کی قیمتوں میں1 روپے 80 پیسے اضافے کی درخواست دائر کردی۔ نیپرا 27جنوری کو بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ فرنس آئل پر12روپے27پیسے میں مہنگی ترین بجلی پیداکی گئی، گزشتہ ماہ مجموعی طور پر7ارب روپے56کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

- Advertisement -

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست میں یہ بھی لکھا ہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت 47ارب41کروڑ روپے رہی، بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت6روپے26پیسے رہی۔

درخواست متن کے مطابق بجلی فیول لاگت ریفرنس پرائس کاتخمینہ4روپے46پیسے لگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ جبکہ اضافے کی صورت میں صارفین پر10ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں