جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

فارن فنڈنگ کیس پاناما ٹو بنےگا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کرتے ہوئے پاناما ٹو بنے گاجبکہ مریم صاحبہ کی مزیدبہت ساری جائیدادیں نکلنے جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرامیگا سینٹر کورنگی کا دورہ کیا ، وزیر داخلہ نے نادرا میگاسینٹر میں کام کا جائزہ لیا ، ڈائریکٹر جنرل نادرا کی شیخ رشید کو نادرا ریکارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ آج کراچی آیا ہوں،رینجرزہیڈکوارٹرمیں ناشتہ کیا، رینجرزکراچی میں زبردست کام کررہی ہے، رینجرزنےکراچی میں امن کویقینی بنایا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ لوگوں کونئےشناختی کارڈمفت جاری کریں گے، تمام تحصیل ہیڈکوارٹر میں نادراکا دفترکھولنےکااعلان کرتاہوں، شناختی کارڈ کی طرح پاسپورٹ کیلئے بھی سہولت دےرہےہیں، مزدوروں کیلئے پاسپورٹ کی مدت 10سال کررہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ چپ لگا کر ای پاسپورٹ متعارف کرانے جارہےہیں، ای پاسپورٹ کےحوالےسےفنانس میں سمری بھیج دی ہے جبکہ پاسپورٹ کی ایکسپائری 10سال تک کر رہے ہیں۔

فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیارکرجائےگا اور یہ کیس پاناماٹوبنےگا۔

پی ڈی ایم کے احتجاج سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم نے ریڈ زون آنے کی اجازت دی ، اپوزیشن نے بھی تعاون کیا اور ہم نے بھی کیا، اپوزیشن لانگ مارچ میں بھی تعاون کریگی توہماری طرف سےبھی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کوشش ہے کہ لوگوں کی شکایات پوری کریں، سندھ میں62نادراسینٹراور16موبائل وین ہیں، اب سندھ میں مزید 3نادرا سینٹر24گھنٹے کرنے جارہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا مریم صاحبہ سے کہنا چاہتاہوں وہ اسے پڑھ لیں یا پڑھوالیں، ان کی مزیدبہت ساری جائیدادیں نکلنے جارہی ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تاریخ میں پہلی باروزیرداخلہ نےاتنابڑارسک لیا، مولانا کو خبر دینا چاہتا ہوں ان کے معاملات آپ کے گلے پڑنے جارہےہیں،مولانافضل الرحمان سب سےزیادہ خسارےمیں رہنے والے دینی شخصیت ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ مولانا کیساتھ پہلےبھی ہاتھ ہوااب بھی ہوگا ، وہ میرےپیربھائی ہیں ویسےہی مشتعل ہوئےبیٹھےہیں، انھوں نے دعوت دی ہوتی تواسرائیل نامنظور ریلی میں شرکت کرتا۔

شیخ رشید نے کہا چیلنج کرتاہوں ختم نبوت کیخلاف قانون بن رہاتھان لیگ لارہی تھی، قومی اسمبلی میں فضل الرحمان نےختم نبوت قانون کوووٹ دیامیں نےروکا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےمجھے وزیرداخلہ کی ذمہ داری دی ہے، میں وزارت داخلہ میں کسی کوانٹرفیئرنہیں کرنےدوں گا، کراچی کوسیف سٹی بنانا چاہتے ہیں، آج رینجرز سے کہا ہے کہ سیف سٹی کیلئےسندھ حکومت فنڈنگ کرےگی۔

ایم کیوایم کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایم کیوایم ہماری بھائی تنظیم ہےساری زندگی ان سےتعلق رہا، میرےپاس ٹائم نہیں ورنہ ایم کیوایم کےپاس جانا تھا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم نےنادراکولوگوں کےمعیارکےمطابق بناناہے، شناختی کارڈاسی کوملےگاجوپاکستانی ہوگا، ہم نادراکوبہتری کی طرف لیکرجارہےہیں، ہم پاسپورٹ کواسمارٹ پاسپورٹ بنانے جارہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں