جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دو کروڑ کی ڈکیتی، شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

چشتیاں: صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں مسلح ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کرنے کے بعد خود چائے بنائی اور چائے پینے کے بعد مسروقہ سامان لوٹ کر چلتے بنے۔

چشتیاں: صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں مسلح ڈاکوؤں نے رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی کا گھر لوٹ لیا، گھر کا صفایا کرنے کے بعد خود چائے بنائی اور چائے پینے کے بعد مسروقہ سامان لوٹ کر چلتے بنے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی ممتازمہاروی کے بھائی کے گھر میں رات گئے چار مسلح ڈاکو گھسے جنہوں نے اسلحے کی زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور تمام افراد کو ایک کمرے میں محبوس کردیا۔

اس دوران مسلح ڈاکوؤں نے گھر آسانی سے وارادات کی، ڈاکو چار گھنٹے تک گھر میں موجود رہے، اس دوران ڈاکو150 تولےسونا،3کلوچاندی،18لاکھ نقد سمیٹے، ڈاکوؤں نے بعد ازاں چائے بنائی اور تسلی سے پینے کے بعد مسروقہ سامان لے کر فرار ہوگئے۔

ڈی پی او چشتیاں کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ مسلح افراد کم وبیش دو کروڑ مالیت کی ڈکیتی کرنے کے بعد فرار ہوئے، متاثرہ فیملی کےہاں چند روز بعد بیٹی کی شادی تھی، ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلئےٹیمیں تشکیل دےدیں ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں