جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی میں 3 بیویوں کا شوہر پہلی بیوی کے ہاتھوں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں 3بیویوں کا شوہر پہلی بیوی کے ہاتھوں قتل ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے دوران پہلی بیوی نے فائرنگ کی، جس کے بعد مقتول ولی محمدموقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائد اعظم کالونی میں 3بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے تین شادیاں کر رکھی تھیں ،تینوں بیویاں ایک مکان میں ساتھ رہتی تھیں ، پہلی بیوی شاہین کو 2013 میں طلاق دی تھی، طلاق کے بعد بھی پہلی بیوی ساتھ ہی رہتی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران پہلی بیوی نے فائرنگ کی، جس سے مقتول ولی محمدموقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے چند روز قبل پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر تھانے کی حدود میں واقع اڈہ مسن کے قریب خاتون نے اپنے شوہرکو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

متاثرہ شہری نے ظاہر پیر تھانے میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شکایت درج کرائی، جس میں اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ دوسری بیوی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر یہ ظلم کیا۔

متاثرہ شہری کے مطابق اُس نے 6 ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی، بیوی اور اُس کے بھائیوں نے تلخ کلامی کے بعد نشہ آور چیز کھلائی اور پھر مونچھیں و بھنوئیں مونڈ دیں، جب اُسے ہوش آیا تو چہرے کا حلیہ بگڑا ہوا تھا۔پولیس نے شہری کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں