کوئٹہ: گذشتہ روز کوئٹہ کی جناح مارکیٹ میں پیش آئے تہرے قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جناح مارکیٹ کے قریب گذشتہ روز ہونے والے تہرے قتل کا مقدمہ کینٹ تھانے میں مقتول عرفان کے بہنوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں خودکشی کرنے والی خاتون سمیت نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، تاہم اب پولیس نے تہرے قتل کیس میں ابتدائی شواہد کی روشنی میں خاتون کو قتل کا ذمے دار قرار دے دیا ہے۔
پولیس ذرائع نے ہولناک انکشاف کیا کہ خاتون نے قتل کرنے سے قبل مقتولین کو نشہ آور انجکشن لگائے بعد ازاں خود بھی خودکشی کی کوشش کی، شوہر اور کمسن بچوں کی قاتل پولیس کی تحویل میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سےباہرہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں باپ 2 کمسن بیٹیوں سمیت قتل
جناح ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی طبیعت بہتر ہونے کےبعد عدالت میں پیش کیا جائیگا جہاں قتل کے اصل محرکات کا معلوم ہوسکے گا، ملزم سول اسپتال کوئٹہ میں اسٹاف نرس ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز خاتون نے اپنے شوہر اور دو بچوں کو ذبح کرکےخودکشی کی کوشش کی تھی فوری طور پر واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی تھی۔