جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

اداکار شان کا وزیر اعظم عمران خان کو شاندار خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایسے سپاہی ہیں جو لوگوں کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

شان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کچھ سپاہی صرف اپنی عظمت کے لیے لڑتے ہیں لیکن کچھ سپاہی ایسے بھی ہیں جو لوگوں کے حقوق کے لیے لڑتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ دشمنوں کے جھوٹ میں یوں تو بہت طاقت ہوتی ہے لیکن اختتام پر جیت ہمیشہ سچائی کی ہی ہوتی ہے۔ شان نے عمران خان کے لیے مزید لکھا کہ ہماری سچائی ہماری امید۔

اس سے قبل شان شاہد نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کے لیے اقدامات پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں ہمیشہ یقین تھا کہ یہ دن آئے گا جب ہم فخر، اقدار اور اپنی ثقافتی طاقت کو صحیح راستے پر واپس لانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں