جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سیاسی جلسوں میں مدارس طلبا کا استعمال، چائلڈ بیورو پروٹیکشن کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ڈیم ایم سربراہ مولانافضل الرحمان کیجانب مدارس کے بچوں کو سیاسی جلسوں میں استعمال کرنے پر چائلڈپروٹیکشن بیورو نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے جاری بیان میں مدارس کے بچوں کو سیاسی جلسوں میں استعمال کرنے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے مدارس میں دینی تعلیم کے لئےداخل ہوئے، ان بچوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

چئیر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ یہ عمل بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، بطور چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اس عمل کی مذمت کرتی ہوں۔واضح رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم میں شامل اہم جماعت جے یو آئی (ف) کرونا ایس او پیز کی پروا کئے بغیر بڑی تعداد میں مدارس کے بچوں کو اپنے جلسوں میں لاتی ہے، میڈیا چینلز کی جانب سے متعدد بار پی ڈی ایم جلسوں میں دینی مدارس کے بچوں کو لانے کی ویڈیو نشر کی جاچکی ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  مدارس کے بچوں کی جلسوں میں شرکت، وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا

رواں ماہ تین جنوری کو پنجاب کے ضلع بہاولپور میں منعقد ہونے والی پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی ریلی میں تین مدارس کے طالب علموں نے شرکت کی تھی، ان میں جامعہ ابوہریرہ، حاصل پور کے مدرسے احیائے العلوم اور مدرسہ انوار مدینہ اے پی ای سے مدرسے کے طالب علموں شامل تھے، جے یو آئی نے جلسے میں لانے کے لئے طالب علموں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا تھا۔

بعد ازاں بارہ جنوری کو بنوں میں بھی پی ڈی ایم کی جانب سے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس ریلی میں بھی دو دراز کے مدارس کے بچوں کو ریلی میں لایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں