منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کار چوک کے قریب فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بوستان خان روڈ اسٹریٹ سیون میں پیش آیا، فائرنگ سے شریف اور اس کا بیٹا عدیل شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد کی جانب سے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کررہی ہیں جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو راولپنڈی کے علاقے صدر میں پولیس پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل سعید احمد شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

فائرنگ سے ڈولفن اہلکار حسن اکرم اور راہگیر خاتون ودیگر زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں