جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لاہور: دلخراش واقعہ، ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات گئے تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں تین نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ لاہور کے گورا قبرستان کے قریب پیش آیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوارتھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے انہیں کچل دیا، جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عمر، زاہد اور علی کے ناموں سے کی گئی ان کی عمریں 18 سے 21 برس کے درمیان تھی، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیں جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورا قبرستان حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل اکیس جنوری کو سیالکوٹ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے باعث چار افراد جاں بحق جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے تھے، حادثہ وزیرآباد روڈ پر رویلہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا تھا۔

بیس جنوری کو صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا تھا، جہاں حادثے میں لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں