اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

امریکی صدر جوبائیڈن نے نیشنل گارڈز سے معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی نیشنل گارڈ کی کار پارکنگ میں سونے کی تصویریں سامنے آنے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے نیشنل گارڈز سے معذرت کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف براداری کے لیے تعینات نیشنل گارڈز تقریب کے بعد مناسب جگہ نہ ملنے کے باعث کیپٹل ہل کی کار پارکنگ میں ہی سو گئے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

نیشنل گارڈز کی کار پارکنگ میں سونے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد امریکی سیاست دان اور مختلف ریاستوں کے میئر نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

امریکی سینیٹر ٹِم اسکاٹ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں نیشنل گارڈز کی کار پارکنگ ایریا میں لیٹے ہوئے تصاویر پوسٹ کیں اور شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

بعدازاں امریکی صدر جوبائیڈن نے نیشنل گارڈز کے چیف کو فون کرکے معافی مانگی اور خاتون اول جل بائیڈن نے نیشنل گارڈز سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا، خاتون اول نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے نیشنل گارڈز کو تحفے بھی دئیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں