آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ سے اپنی دھاک بٹھانے والے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج لگژری گاڑیوں کے دلدادہ نکلے۔
وطن واپسی کے بعد محمد سراج نے بی ایم ڈبلیو خرید لی، مہنگی گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے اللہ کا شکر ادا کیا۔
محمد سراج دورہ آسٹریلیا پر موجود تھے جب ان کے والد کا انتقال ہو وہ مشکل حالات کے دوران وطن واپس نہیں آسکے تھے۔
سراج نے آسٹریلیا میں رہ کر ہی اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کا تہیہ کیا اور جیسے ہی انہیں موقع ملا انہوں نے اپنی شاندار بولنگ سے پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد انہوں نے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا خواب پورا ہوگیا۔
آبائی شہر حیدرآباد میں والد کی قبر پر حاضری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد سراج نے میڈیا کے دلچسپ سوالوں کے جواب کا پراعتماد انداز میں جواب دیا۔
نسلی تعصب کے سوال پر بولر نے کہا کہ آسٹریلیا میں لوگ مجھے گالی دے رہے تھے لیکن میں اس دوران مضبوط رہا اور صرف میچ پر فوکس کرتا رہا۔