اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

علی زیدی کا سندھ حکومت کو چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کمیٹی اجلاس کی ویڈیو کےحوالے سے وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کے بیان پر وفاقی وزیر علی زیدی کا ردعمل آگیا۔

علی زیدی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ کسی وزیر نےکہا ہےکہ ویڈیو موجود ہے مرادعلی شاہ کے ساتھ کیا ہوا، بسم اللہ کریں ،کل کاانتظار نہ کریں آج ہی وائرل کر دیں۔

علی زیدی نے کہا کہ لوگوں کو پتہ چلےکہ وزیراعلیٰ سندھ مجھےکیا کہہ رہے ہیں، وہ کہہ رہےتھےکہ مجھے جوابدہ نہیں ہیں، مراد علی شاہ صاحب ہم آپ سےجواب لےکےچھوڑیں گے۔

علی زیدی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آپ سے ہر کرپشن کا جواب لوں گا۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

‘پی پی گروپ علی زیدی کو ویڈیو عام کرنےکی دھمکیاں دے رہا ہے’

وفاقی وزیر علی زیدی نے سوال کیا کہ ایس بی سی اے کے بجائےکراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کب بنےگی؟ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ کی جگہ کراچی سالڈویسٹ مینجمنٹ کب ہوگا؟

وزیراعلیٰ سندھ نے جواب دیا کہ اس معاملے پر کام جاری ہے۔ جس پر وگاقی وزیر نے دوبارہ سوال داغتے ہوئے پوچھا کہ معاملہ کب تک مکمل ہوگا تاریخ بتائیں۔

وزیراعلیٰ نے تلخ لہجے میں جواب دیا کہ میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔ وزیراعلیٰ کےجواب پر علی زیدی سیخ پا ہوگئے اور اپنی فائلز اٹھا کر اجلاس سے چلےگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں