جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چمچماتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتان بابراعظم اور کوئنٹن ڈی کک نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا۔ کرونا پروٹوکول کی وجہ سے ٹرافی کی رونمائی ٹیم ہوٹل میں ہی کی گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے معرکے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں اور حریفوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

- Advertisement -

Image

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 11، 13 اور 14 فروری کو کھیلی جائے گی۔

Image

ادھر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پلاننگ کرلی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حریف ٹیم کے اکثر کھلاڑی سینئر ہیں اسی حساب سے ہم نے تیاری کی ہے، جنوبی افریقا کے بہت سے کھلاڑی بھارت میں کھِیلے ہوئے ہیں، فرد واحد کے بجائے پوری ٹیم کے لیے پلان بنایا ہے تاکہ میچ میں تمام کھلاڑی پرفارم کریں۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے میچ کے لیے کمبی نیشن بنالیا ہے جس کے بارے میں بتانا نہیں چاہتے، کل میچ میں کچھ سرپرائز بھی ہوسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں