منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

پونے تین ارب روپے سے زائد مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے ایس ایف کے عملے نے ایئر پورٹس پر کارروائیوں کے دوران پونے تین ارب روپے سے زائد مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش کا ناکام بنایا، یہ کارروائیاں سال 2020 میں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ سال بھر میں منشیات، سونا اور کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

اے ایس ایف عملے نے فرائض کی انجام دہی کے دوران گزشتہ سال پونے تین ارب روپے سے زائد مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی، سو کلو سے زائد ہیروئن اور آئس قبضے میں لی گئی اور ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی کرنسی ضبط کی۔

- Advertisement -

اے ایس ایف کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال2020میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر 2ارب 87کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 40 کلو سونا پکڑا گیا۔

ملزمان کی جانب سے منی لانڈرنگ کی لاتعداد کوششیں ناکام بناتے ہوئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کارروائیوں کے دوران 70کلو سے زائد ہیروئن ،37کلو سے زائد آئس اور 3ہزار کلو سے زائد حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

اے ایس ایف کے عملے نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں کے قبضے سے مختلف بور کا اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد کئے۔ جن کی تعداد 2ہزار420 ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں