جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایک اور بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت، لاش گھر سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کرناٹک : بھارت میں ایک اور فلمی اداکارہ موت کے منہ میں چلی گئی۔ جے شری رامایا کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق اداکارہ نے خودکشی کی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی فلموں کی اداکارہ جے شری رامایا کی لاش اطلاع ملنے پر  ان کےگھر سے ملی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بگ باس کناڈا کی کنٹسٹنٹ بنگلور میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

- Advertisement -

پولیس نے اداکارہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیا جبکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں تاکہ موت کی وجوہات کا معلوم ہوسکے ۔

متوفیہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں کناڈا زبان میں نشر ہونے والے بگ باس سیزن تھری میں حصہ لیا جس کے بعد ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ دنیا کی بڑی فلم انڈسٹری کا درجہ رکھنے والے بھارت میں جہاں ہر روز اسکرین پر نئے اور خوبصورت چہرے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہیں۔

وہیں بھارت کی شوبز و ٹی وی انڈسٹری میں دیگر ممالک کے مقابلے اداکاروں کی جانب سے خودکشی کرنے کا رجحان بھی زیادہ پایا جاتا ہے۔

بھارت میں ٹی وی اور شوبز سے وابستہ افراد میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا اندازہ 16 ہفتوں میں5اداکاروں کی خودکشی سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں