اشتہار

بھارتی کسانوں ںے فلم کی شوٹنگ رکوادی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’گڈ لک جیری‘ کی شوٹنگ رکوادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسان بھوپندرا روڈ پر جھانوی کپور کی فلم کے سیٹ پر آن پہنچے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر روک دی گئی، واضح رہے کہ بھارت میں کسان کئی ہفتوں سے کسان مخالف نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

مشتعل کسانوں نے فلم کے سیٹ پر پہنچ کر ’جھانوی کپور‘ واپس جاؤ کے نعرے لگانا شروع کردیے جس کی وجہ سے فلم ’گڈ لک جیری‘ کی شوٹنگ کو روک دیا گیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کے احتجاج کے باعث اداکارہ جھانوی کپور فلم کی کاسٹ اور کریو سمیت واپس ہوٹل چلی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری کو بھی پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب میں فلم ’گڈ لک جیری‘ کی شوٹنگ کے دوران ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں کسان کئی ہفتوں سے کسان مخالف نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور سیکڑوں کسانوں نے نئی دہلی کے مختلف راستوں پر دھرنا دے رکھا ہے۔

کسانوں اور مودی سرکار کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ناکام ہوچکے ہیں اور بھارتی حکومت کے ظالمانہ تشدد کے باوجود کسان اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں